عالمی یوم حقوق برائے اقلیت کے موقع پر بنگلورو میں کرناٹک اقلیتی کمیشن کے
تحت یوم حقوق منایا گیا۔ اسمبلی میں منعقدہ اس تقریب کا وزیر علیٰ سدرامیا
نے افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ پرمیشور، وزیر رمیش کمار، کانگریس
کے اقلیتی لیڈران اور کرناٹک اقلیتی کمیشن کے صدر نصیر احمد موجود رہے۔
اس موقع پر وزیرعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ جب تک اقلیتوں کو ان کا حق اور انصاف نہیں ملےگا تب تک کسی بھی ملک میں
امن
کا تصور کرنا غلط ہوگا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کے حقوق
کے لیے کام کررہی ہے۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر کے رحمٰن خان نے کہا کہ اقلیتی کمیشن کے سروے
کی وجہ سے ہی کرناٹک میں اقلیتوں کو 4 فیصد ریزرویشن ملا ہے۔ اس لئے کمیشن
کوبڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے اقلیتی تنویرسیٹھ نے کہا کہ
اگلے سال کے بجٹ کو بڑھانے کا کام کیا جارہا ہےاور اقلیتوں کے حقوق فراہم
کرنے کے لیے وہ تیار ہیں ۔